پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے14 پوسٹ آفس سیوا کیندر کارکرد

   

حیدرآباد۔/23 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پاسپورٹ اور اس سے مربوط دیگر خدمات کیلئے درخواستوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزارت خارجہ نے ریجنل پاسپورٹ آفس کے تحت 14 پوسٹ آفس سیوا کیندر کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے 14 اضافی پاسپورٹ سیوا کیندر 20 مئی سے کارکرد ہوچکے ہیں۔ سدی پیٹ، عادل آباد، نلگنڈہ، کھمم، ورنگل، محبوب آباد، محبوب نگر، میدک، بھونگیر، منچریال، کاماریڈی، ونپرتی، میڑچل اور وقارآباد میں یہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ہر چہارشنبہ کو شام 4 بجے سے 4:30 بجے تک جنرل اپواینٹمنٹس جاری کئے جارہے ہیں اور روزانہ 10 تا 15 فیصد اپواینٹمنٹس مختلف وجوہات کے سبب منسوخ کئے جارہے ہیں ۔ حکام نے میڈیکل، ملازمت اور تعلیم سے متعلق درخواستوں کی ترجیحی بنیادوں پر یکسوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ر