پاسپورٹ سیوا مراکز آج کھلے رہیں گے

   

حیدرآباد ۔25 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر کے مطابق 22 نومبر کو تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں پانچ پاسپورٹ سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں خدمات تھی۔ درخواست گزاروں کو اطلاع دی گئی کہ ان کے اپائنٹمنٹس کو ری شیڈول کرکے آئندہ تاریخوں میں مقرر کیا جائیگا جس کی اطلاع درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔ پاسپورٹ آفس حیدرآباد نے فیصلہ کیا کہ پانچ پاسپورٹ سیوا کیندر اور نلگنڈہ اور کھمم کے سیوا کیندر ہفتہ 26 نومبر کو کھلے رہیں گے تاکہ 22 نومبر کی زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی کی جاسکے۔ ایسے درخواست گزار جنہیں ایس ایم ایس سے اطلاع دی گئی کہ وہ ہفتہ کو مذکورہ مراکز سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ اپنے شیڈول ٹائم و سلاٹ کے اعتبار سے انہیں رجوع ہونا چاہئے۔ر