پاسپورٹ سیوا مراکز پر 3200 درخواستوں کی یکسوئی

   


حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق تلنگانہ کے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر اور 2 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں ہفتہ کے دن خصوصی طور پر کاؤنٹرس کھلے رکھے گئے اور 3200 درخواستوں کی یکسوئی کی گئی۔ 22 نومبر کو تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں درخواستوں کی یکسوئی میں رکاوٹ ہوئی تھی جس کے سبب درخواست گذاروں کو 26 نومبر کے دن اپواینٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیگم پیٹ، امیرپیٹ، ٹولی چوکی، نظام آباد اور کریم نگر کے پاسپورٹ سیوا کیندر اور نلگنڈہ اور کھمم میں پوسٹ آفس سیوا کیندر میں جملہ 3200 درخواستوں کی یکسوئی کی گئی ہے۔ ڈی بالیا نے کہا کہ پاسپورٹ کی اجرائی، پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ اور دیگر خدمات کی عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ر