دستاویزات کی کمی پر دوسرے دن سلاٹ کی مفت بکنگ
حیدرآباد ۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بیرونی ممالک کا سفر کرنے والے مسافرین کو مشورہ دیا کہ وہ پاسپورٹ کی میعاد مکمل ہونے سے 6 ماہ قبل اپنا پاسپورٹ رینول (تجدید) کروالیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک چھ ماہ سے کم مہلت رہنے والے پاسپورٹس پر ویزا لگانے سے انکار کررہے ہیں۔ واضخ رہیکہ نابالغوں کیلئے 5 سال اور بالغوں کیلئے 10 سال پر مشتمل پاسپورٹ جاری ہوتا ہے۔ ڈی بالیا نے کہا کہ سلاٹ بکنگ کے علاوہ دوسرے امور کیلئے سرکاری ویب سائیٹ www.passportindia.gov.in پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ پاسپورٹ آفیسر نے کہا کہ چند درخواست گذار مکمل دستاویزات کے بغیر پاسپورٹ آفس پہنچتے ہیں۔ ان کے سلاٹ کو دوسرے دن ای شیڈول کیا جائے گا۔ اس دن یا تاریخ کیلئے دوبارہ درخواست داخل کرنا پڑے گا۔ اس کیلئے زائد فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی لیکن ان کے علم میں آیا ہیکہ چند درمیانی افراد کی جانب سے اس کیلئے بھی فیس وصول کررہے ہیں۔ یہ سلاٹ بکنگ مفت رہے گا اور اس کیلئے عوام چوکنا رہے۔ انہوں نے پاسپورٹ خدمات کیلئے عوام کو درمیانی افراد کے بجائے راست طور پر پاسپورٹ آفس سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔ سکندرآباد میں واقع حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفس یا 040-27715333 یا 044-27715115 نمبرات پر ربط پیدا کرنے پر زور دیا۔ن