پالتو جانوروں کا میئر ، کتا اور بکری میں مسابقت

   

فیئرہیون (امریکہ) ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک ٹاؤن میں عجیب و غریب مگر دلچسپ مسابقت ہوتی ہے۔ فیئر ہیون ٹاؤن میں پالتو جانوروں میں سے میئر منتخب کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ ایک کتے اور ایک بکری میں مسابقت ہورہی ہے۔ موجودہ میئر 4 سالہ بکری جس کا نام لنکن رکھا گیا ہے، گذشتہ سال تین ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیت گئی تھی۔ عوام اس الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے ایک ڈالر ادا کریں گے اور اس طرح حاصل ہونے والی آمدنی نئے پلے گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے عطیہ دی جائے گی۔