اجزا: بیسن دو کھانے کے چمچے،آلو ایک عدد درمیانے سائز کا ٹکڑوں میں کٹا ہوا، پیاز ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی، پالک کے پتے چھ عدد چھوٹے کٹے ہوئے، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، زیرہ ایک بڑا چمچہ،نمک حسبِ ذائقہ، مرچ حسبِ ذائقہ، میٹھا سوڈا ایک چٹکی، اناردانہ ایک چائے کا چمچہ ۔
ترکیب: بیسن میں نمک، مرچ اورایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈال کر پھینٹ لیں اورکچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے، اب اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ ، زیرہ ملا کرگھول لیں پھر پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں اورتیز گرم تیل میں ہلکی آنچ پرسنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدار مکس پالک پکوڑے تیار ہیں ، املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔
٭٭ ٭ ٭٭