پال اسٹرلنگ آئرلینڈ کے کپتان منتخب

   

ڈبلن: تجربہ کار اوپنر پال اسٹرلنگ کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ان کے 15 رکنی اسکواڈ میں آئرلینڈ کا کپتان نامزد کیا گیا۔ اسٹرلنگ کے علاوہ ان کے اسکواڈ میں تجربہ کار چہرے اینڈریو بالبرنی اور جارج ڈوکریل ہیں ۔ آئرلینڈ 5 جون کو نیویارک میں اپنے گروپ اے میچ میں ہندوستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ پاکستان، کینیڈا اور میزبان امریکہ گروپ کی تین دیگر ٹیمیں ہیں۔