پانچ برس میں 2840 میڈیکل نشستوں کا اضافہ: ہریش راؤ

   

حیدرآباد۔/25 ستمبر،( سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سدی پیٹ میں بی فارمیسی کالج کا آغاز ہوجائے گا اور بی فارمیسی کالج کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد کل 26 ستمبر کو رکھا جائے گا۔ ہریش راؤ نے این جی او کالونی میں خواتین میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کیں اور نے کہا کہ ریاست میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ ہوا ۔ 70 برسوں میں صرف 800 نشستیں تھیں جبکہ نئی ریاست کے قیام کے بعد مزید 2840 نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جاریہ تعلیمی سال سے پی جی کورسیس کی 50 نشستوں کی منظوری ملی ہے۔ سدی پیٹ میں ایک خانگی اور ایک گورنمنٹ میڈیکل کالج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ میں میڈیکل کالجس سے طبی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو علاج کیلئے دیگر علاقوں کا رُخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ر