پانچ بندھوا مزدوروں کی رہائی

   

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں منگل کو کم از کم پانچ بندھوا بچہ مزدوروں کو آزاد کرایا گیا۔ غیر سرکاری تنظیم ‘شرم جیوی سنگٹھن’ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناسک ضلع کے سنگمنیر تعلقہ میں ایسے آٹھ بچے مزدور اپنے مالکان کے ساتھ مویشیوں کی دیکھ بھال میں کام کر رہے تھے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ان تمام بچوں کی عمریں 10-15 سال ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک 10 سالہ بچی کو ہراساں کیا گیا اور 3 ستمبر کو ناسک کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ لڑکی کا نام گوری اگیوالے تھا جس کے والدین اس کی کفالت نہیں کر سکتے تھے ۔ چنانچہ اسے 3000 روپے میں وکاس کدنار کے حوالے کر دیا گیا۔ بلرام بھویر کی قیادت میں بچائے گئے بچوں اور این جی او کے عہدیداروں کے ایک وفد نے ناسک کے ضلع کلکٹر گنگادھرن ڈی سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم سونپا۔