ہندوستان اس وقت کرونا وائرس کی وباء سے بدحال ہے۔عالمی وباء کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا اس عالمی وباء کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
اسپتالوں‘ ہوٹلوں‘ میدانوں کو قرنطین مرکز میں تبدیل کردیاگیاہے۔ حکومت ہر ممکن کوشش کے ذریعہ اس مہلک وباء کو پھیلنے سے روکنے کے اقداما ت اٹھارہی ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سامنے وائرس کی جانچ کا اہم مسلئے ہے۔ چین‘ کوریا جیسے ممالک سے جانچ کے کٹس منگائے جارہے ہیں۔ مگر ان حالات میں ندیم رحمن نامی اس شخص نے ایسا کارنامہ ہے جو قابل ستائش ہے۔
مسٹر رحمن نے ایسی کٹس تیار کی ہے جو کروناوائرس کی جانچ میں مدد کرے گی اوریہ کٹس محض پانچ سو روپئے میں دستیاب ہے۔
پیش ہے اس پر دی وائیر کی یہ خصوصی پیشکش