جگدلپور: چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں گشت کرنے والی ٹیموں نے پانچ ماؤنوازوں کو گرفتار کیا ہے ’ وہیں ضلع دنتے واڑہ میں تین ماؤںوازوں نے خودسپردگی کی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیجاپور کے پامیڑ تھانے سے ضلع فورس اور 204 کوبرا بٹالین کی ٹیم نے موضع مہندی گڑہ، آم پور اور اُڑتامَلّا کے جنگل میں سمَیا سولم، بامن کواسی، پوڈیام کِسٹَیا عرف کرشنا اور ماڑوی راما کو گرفتار کیا ہے ۔