پانڈیا ورلڈ کپ کے تمام مقابلوں میں بولنگ کے خواہاں

   

ممبئی۔ ہندوستانی اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لئے گیند کے ساتھ پورے جوش میں لوٹنے کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں اور یہ یقینی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے سبھی میچوں میں بولنگ کریں اور اس کے لیے وہ خودکو تیارکررہے ہیں۔ دراصل 2019 ایشیا کپ کے بعد سے کمر کی تکلیف مبتلا پانڈیا پچھلے کچھ وقت سے باقاعدہ طور پر بولنگ کررہے ہیں۔پانڈیا نے ایک بیان میں کہا میں نے آئی پی ایل میں بولنگ شروع کی اور اب میری توجہ ورلڈکپ پر ہے ۔ میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ میں ٹی20 ورلڈکپ میں سبھی میچوں میں بولنگکرسکوں۔ میں صرف اسمارٹ بننے کی کوشش کررہا ہوں اور یہ یقینی کرنا چاہتا ہوں کہ میں بولنگ کروں۔بولنگ کے محاذ پر یہ معنی رکھتا ہے کہ میں کتنا فٹ ہوں۔ سرجری کے بعد بھی میں نے اپنی رفتار نہیں چھوڑی۔ میں اپنا کنٹرول نہیں چھوڑ پارہا تھا۔ میری بولنگ کا تعلق میری فٹنس سے ہے ۔ میں جتنا فٹ رہوں گا، اتنا ہی اچھا نتیجہ برآمد ہوگا۔ ایک فاسٹ بولر آل راؤنڈر کے طور پر مجھے چوٹ لگنا قدرتی ہے ۔ یہ ہونا طے ہے اور اس چیز سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اس آئی پی ایل کے دوران بھی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے پانڈیا نے ممبئی انڈینس کے لئے کھیلے گئے ساتوں میچوں میں بالکل بھی بولنگ نہیں کی تھی، اگرچہ انہوں نے مارچ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زبردست بولنگ کی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچوں میں انہوں نے جملہ17 اوور ڈالے ۔
جس میں ان کا اکنامی ریٹ سات رن فی اوور سے بھی کم تھا۔ یہاں تک کہ پچھلے آئی پی ایل کے دوران بھی وہ صرف ایک ماہر بیٹسمین کے طور پر کھیلے تھے ۔