نئی دہلی، 9 ستمبر (آئی اے این ایس)دیودت پڈیکل اور سینئر اوپنر رتوراج گائیکواڈکو آسٹریلیا اے کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے بالترتیب ہندوستان اے کی کثیر روزہ اور ونڈے ٹیموں کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹیموں کا اعلان کیا۔ آل راؤنڈرہارڈک پانڈیا کو بھی 50 اوورکے مقابلوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پانڈیا آئی پی ایل 2026 کے بعد ران اور پیر کی تکلیف کے باعث کرکٹ سے دور ہیں۔ تاہم ٹیم میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ہندوستان اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان2 چار روزہ اور اس کے بعد 3 ونڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام 5 مقابلوں کی میزبانی پڈوچیری کرے گا اور سیریزکا آغاز 22 ستمبرکو ہوگا۔ پڈیکل نے سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی1۔0 ٹسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز بنائے تھے۔ اب وہ 15 رکنی کثیر روزہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سائی سدھرسن کو نائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔ہندوستان اے کی کثیر روزہ ٹیم: دیودت پڈیکل (کپتان) ،سائی سدھرسن(نائب کپتان) ، امان موکھاڈے، آیوش پانڈے، یش راٹھوڑ، شیخ رشید، کمار کشگرا (وکٹ کیپر)، شمس ملانی، تنوش کوٹیان، تشار دیشپانڈے، انشول کمبوج، پرفل ہنگے، این جگدیشن (وکٹ کیپر)، نچیکیت بھوٹے اور وجے کمار ویشک (فٹنس سے مشروط)۔ہندوستان اے ونڈے ٹیم: رتوراج گائیکواڈ (کپتان)، دیودت پڈیکل (نائب کپتان)، پریانش آریہ، سائی سدھرسن، رجات پاٹیدار، کمار کشگرا (وکٹ کیپر)، نشانت سندھو، وپراج نگم، ارشین کلکرنی، ارشد خان، نمان دھیر، ہارڈک پانڈیا (فٹنس سے مشروط)، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، گورجپ نیت سنگھ اور یش ٹھاکر۔