ممبئی۔ پیشاوا باجی راؤ کی خاندان سے ایک نے اس بات کا دعوی کیاہے کہ اشوتوش گوارکر کی مجوزہ فلم ”پانی پت“ میں افسانوی مراٹھا جنرل اور ان کی بیوی مستانی کے رشتہ کو توہین آمیز انداز کیاپیش کیاگیا ہے‘ اور انہوں نے اعلان کیاہے کہ وہ فلم کے خلاف عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے

نوٹس کی اجرائی
نواب زادہ شاداب علی بہادر پیشا واباجی راؤ کی نویں پشت جو بھوپال میں رہتے ہیں نے فلم کی پرڈیوسر سنیتا گوارواکر اور روہت شیلات کر اور ڈائرکٹراشوتوش گوراکر کے نام فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم میں کیرتی مینن بطور پاروتی بائی کے پیش کردہ مکالمے کے پیش نظر نوٹس جاری کی ہے۔
مجوزہ فلم کے ٹریلر میں مشکل پیدا کرنے والے اس ڈائیلاگ کو پیش کیاگیا ہے جو کچھ اس طرح ہے کہ ”میں نے سنا ہے پیشوا جب اکلے مہم پر جاتے ہیں تو ایک مستانی کے ساتھ لوٹتے ہیں“۔
مذکورہ نواب زادے کا احساس ہے کہ اس مکالمے کی وجہہ سے مستانی صاحبہ اور پیشواباجی راؤ کی شبہہ متاثر کرتا ہے