پانی پوری کی عدم دستیابی پر حملہ ، شیشے سے زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آئے ایک انوکھے واقعہ میں پانی پوری کی ٹھیلہ بنڈی کا شیشہ توڑنے کے نتیجہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ سرینواس نے اسی علاقہ میں موجود پانی پوری بنڈی پہونچکر بنڈی والے کو پانی پوری دینے کیلئے کہا تھا ۔ لیکن اس کی خواہش کے مطابق پانی پوری دستیاب نہ ہونے پر اس نے انکار کردیا ۔ سرینواس نے برہمی کی حالت میں بنڈی کا شیشہ ہاتھ سے توڑ دیا اور اس واقعہ میں اس کے ہاتھ کی رگ کٹ گئی اور کثرت سے خون بہہ گیا ۔ مقامی عوام نے اسے ایک دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا ۔