صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت ، نظام آباد میں کلکٹر کی سیل کانفرنس
نظام آباد ۔ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کلکٹریٹ سے ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ سل کانفرنس کیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ضلع میں دو روز سے بھاری بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کے امکانات ہیں لہذا صفائی کے خاص انتظامات کریں ۔ رہائشی علاقوں میں موریوں اور نالوں میں پانی کو ٹھہرنے نہ دیں پانی رکنے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا دو دن تک گرام پنچایت ، میونسپلٹیز کے ملازمین صد فیصد صفائی کے کام انجام دیں اوررہائشی علاقوں میں پانی رکنے کی صورت میں اس کی نکاسی کیلئے اقدامات کریں اور کچرے کی نکاسی کیلئے اقدامات کریں ، پینے کے پانی آلودہ ہونے کے پیش نظر مشین بھاگیرتا کے پائپ لائن کسی جگہ پر بھی لکیجس ہے تو فوری مرمت کے کام انجام دیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہاکہ پینے کے پانی کی ٹانکیوں کی کلورو نیشن کرتے ہوئے شفاف پانی سربراہ کرنے کیلئے ایم پی ڈی اوز ، گرام پنچایت کے عہدیدار اقدامات کریں ۔ دو روزہ بارش کے باعث میونسپل ، پنچایت راج ، آراینڈ بی کی سڑکیں کو نقصان ہوا ہے ۔ نقصان ہونے والی سڑکوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 50 ہزار روپئے تک کے مرمتی کام پنچایت ، میونسپلٹی کے فنڈ کے ذریعہ انجام دینے کیلئے ضلع انتظامیہ کو رپورٹ پیش کریں جن مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہے یہاں پر حادثات پیش آنے کے امکانات ہیں ۔ لہذا سائن بورڈ نصب کرنے انجینئر س عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سل کانفرنس میں اڈیشنل کلکٹر انچارج میونسپل کمشنر چترا مشرا، پنچایت راج عہدیدار کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔