پانی کے بحران کا حل تلاش کرنا ضروری: نریندر مودی

,

   

Ferty9 Clinic

وزیراعظم نریندر مودی نے پانی کے مناسب استعمال کو حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے اورکہا کہ پانی کی کمی آئندہ وقت میں ملک کے لئے سب سے بڑا چینلج بننے والی ہے، اس لئے مستقبل کےاس بحران کا ابھی سے حل تلاش کیا جانا ضروری ہوگیا ہے۔نریندر مودی نے پیرکو ورلڈ واٹر ڈے پر’ورشاجل سنرکشن‘ مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانی کے صحیح استعمال کو اپنی پالیسیوں اور فیصلوں میں ترجیح پر رکھا ہے۔ گزشتہ 6 سال کے دوران ان کی حکومت نے اس سمت میں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا، ہرکھیت کو پانی، ایک بوند سے زیادہ پیداوار مہم، نمامی گنگے مشن، جل جیون مشن اور اٹل بھوجل یوجنا جیسے کاموں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔