پانی کے بیجا استعمال کے خلاف شعور بیداری پروگرام

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :4؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پانی کے بیجا استعمال پر عوام میں شعور بیداری ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہارنظام آباد جل شکتی ابھیان نوڈل آفیسر گپتا ضلع نظام آباد کے رودرور میں کوشی ویگنان اندر کی جانب سے منعقدہ کسان میلہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر گپتا نے پانی کے تحفظ و بیجا استعمال پر عوام کو شعور بیداری ناگزیر ہے اور ہرشخص کی ذمہ داری ہے کہ اس بارے میں واقفیت حاصل کریںاور آنے والی نسل کو پانی کی قلت پیدا نہ ہونے دیا جائے اور اس کیلئے ابھی سے منصوبہ بند طریقہ سے آگے بڑھیں اور اس خصوص میں منصوبہ بھی تیار کریں خالی جگہوں پر پانی کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ واٹر شیڈس، چیک ڈیمس، انجذابی گڑھے کا قیام عمل میں لائیں اس خصوص میں ابھی سے بڑے پیمانے پر تشہیری کریں اور عوام کو شعور بیدارکرنے کیلئے وسائل کا استعمال کریں۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او رمیش کے علاوہ زراعت، آبپاشی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔