حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ چناتروملایا جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ عنبرپیٹ گنگا نگر میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اس کے مکان کے احاطہ میں موجود پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے