ریاض : پانی کے ٹینک میں 4 گھنٹے رہ کر بچ جانے والے بچے کے دادا نے اس حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں۔ آٹھ سال کے سعودی بچے عنبر الرویلی کے اہل خانہ کو اس کی تلاش کے دوران انتہائی مشکل لمحات سے گزرنا پڑا تھا۔بچے کے دادا نے البطولی میں سکیورٹی اہلکار حمود الشمری کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے سعودی عرب کے مشرق میں واقع الخفجی گورنری میں ایک ا سکول کے پانی کے ٹینک میں گرنے کے بعد اپنے بچے کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ داد ا نے میڈیا کو بتایا جب میرا پوتا معمول کے مطابق ا سکول گیا تو ہمیں اس رپورٹ سے حیرت ہوئی کہ وہ اسکول نہیں آیا تھا۔