پان بہار الائچی نیا فلیور متعارف

   

کمپنی کی نئی تشہیری مہم سے نٹیزنس میں تجسس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : پان بہار کے مینوفکچرر نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ پان بہار کا 10 سکنڈ کا اشتہار پر مبنی کلپ نٹیزنس میں ایک تجسس برپا کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پان بہار کے الائچی برانڈ کی نئی مہم کیلئے مہیش بابو اور ٹائیگر شراف برانڈ ایمبسیڈر مقرر کئے گئے ہیں ۔ سوشیل میڈیا پر اس کے اشتہار کی کلب نے نٹیزنس کو چھیڑا ہے ، جس میں دونوں اداکاروں کے چہرے منکشف نہیں ہیں ۔ پان بہار کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سوشیل میڈیا پر اس ٹیزر کی گونج اس بات کی شاہد ہے کہ اس نے تاجرین اور صارفین دونوں کو راغب کیا ہے ۔ ان کے مطابق دونوں اداکار اپنے مداحوں کو پان بہار الائچی کے شوقین بنائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند کے صارفین سمجھ دار ہیں اور اس طرح کی مصنوعات کو پورے دل سے قبول اور پسند کرتے ہیں ۔ اس نئی مہم میں اجئے دیوگن ، شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔۔