پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو ترکی کی تنظیم آئی ایچ ایچ سے جوڑنے کی کوشش

   


ارطغرل اور کورلوش عثمان ڈراموں سے مسلمانوں میں شعور بیداری، پاکستانی تنظیموں کے بعد ترکی تنظیمیں نشانہ
حیدرآباد۔30۔ستمبر(سیاست نیوز) پاکستان میں موجود تنظیموں کے بعد اب ترکی کی تنظیمیں نشانہ پر ہیں یا پاکستان کی طرح ترکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جار ہی ہے!پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر عائد کردہ پابندی کی وجوہات کیا ہیں!پی ایف آئی کے کارکنوں کی بعض پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر تنظیم پر امتناع عائد کیا جانا کہاں تک درست ہے! کیوں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو ترکی کی تنظیم آئی ایچ ایچ سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے! ترک زبان میں تیار کئے گئے ڈراموں ارطغرل اور کورلوش عثمان نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ہوئے ترکوں اور مسلمانوں کی تاریخ سے دنیا کو آشنا کرنے کے علاوہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو باشعور بنانے کے ساتھ ساتھ اہل سیاست کی ریاکاریوں کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ارطغرل غازی ڈرامہ نے دنیا بھر میں نہ صرف سلطنت عثمانیہ کے قیام کے لئے دی گئی قربانیوں کو پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی بلکہ فتح و کامرانی کے اصولوں کے تعین اور شکست و ناکامی و قومی ذلت کی علامت ’’امیر سعادالتین ‘‘ جیسوں کی نشاندہی کے طریقہ بھی بتائے ہیں جو کہ دنیا بھر میں مخالف مسلم حکمرانوں اور قائدین کو پریشانیوں میں مبتلاء کئے ہوئے ہے۔ ترکی سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق و حریت کے علاوہ امدادی خدمات انجام دینے والے تنظیم جو کہ دنیا کے زائد از 31 ممالک میں انسانیت کی خدمات انجام دے رہی ہے جس پر القاعدہ سے تعلقات کا الزام لگایاجاتا رہا ہے جبکہ آئی ایچ ایچ کو ترکی پارلیمانی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔ آئی ایچ ایچ سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو جوڑنے کی جو کوشش کی جار ہی ہے اس کے متعلق مبصرین کی مختلف رائے سامنے آرہی ہیں اور کہا جا رہاہے کہ ترکی ڈرامہ سیریز کا ان لوگوں پر خوف طاری ہے جو مخالف مسلم نظریات کے حامل ہیں علاوہ ازیں ترکی کو ہندستانی داخلی معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کے طور پر آئی ایچ ایچ سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو جوڑتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جار ہی ہے کہ ملک میں شدت پسندی کو فروغ دینے میں ترکی کی تنظیم کا بھی کردار ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی کہا جا رہاہے کہ ہندستانی شہری جو ترکی میں سرمایہ کاری کے ذریعہ دوہری شہریت کے حصول یا ترکی منتقلی کا منصوبہ رکھتے ہیں انہیں روکا جاسکے کیونکہ ہندستانیوں کی ترکی میں سرمایہ کاری ترکی کے معاشی استحکام میں کلیدی کردارادا کرسکتی ہے اور حالیہ عرصہ میں بغرض تفریح ترکی کا دورہ کرنے والے ہندستانی شہریوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہندستانی سیاحوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ بھی ترکی کے لئے سودند ثابت ہورہا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ترکی کے معاشی استحکام کو روکنے اور اسے خودمکتفی و بااختیار بننے سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اسی سازش کے تحت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو آئی ایچ ایچ سے جوڑتے ہوئے یہ تاثر دیا جا رہاہے کہ پاکستان کے بعد اب ترکی میں موجود تنظیم ہندستان میں بدانی پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں۔م