میرٹھ: پاکستان سے غیر قانونی طور پر ہندوستان آئی سیما حیدر اور سچن پر بن رہی فلم کراچی ٹو نوئیڈا کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ شوٹنگ کی پہلی تصویر بھی آگئی ہے۔ اس تصویر میں سیما حیدر کا کردار نبھا رہی اداکارہ سرحد پر بچوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔ ادھر فلم کو بنانے کا معاملہ لگاتار طول پکڑتا جارہا ہے۔ اب اس معاملہ میں راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نو نرمان سینا کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔ کراچی ٹو نوئیڈا فلم کے پروڈیوسر امت جانی نے ایم این ایس پر الزام لگایا ہے کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے ، لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔امت جانی نے کہا کہ یوپی والے نے فلم بنانے کا اراہ کیا تو ایم این ایس چراغ پا ہوگئی ہے، اس لئے دھمکیوں سے انہیں ڈرایا جارہا ہے۔ امت جانی نے اعلان کیا وہ ممبئی میں بیٹھ کر فلم بنائیں گے اور ڈریں گے نہیں۔ امت جانی نے کہا کہ فلم یا سیما حیدر سے نہیں بلکہ اس بات سے ایم این ایس چراغ پا ہے کہ فلم کے فنکار اترپردیش اور بہار کے ہیں۔ پروڈکشن ہاوس اترپردیش کا ہے۔ اس سے پہلے ایس پی لیڈر ابھیشیک سوم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے سیما حیدر اور امت جانی کو پاکستان جانے کیلئے ایئر ٹکٹ بھیجا تھا۔ ابھیشیک سوم نے لکھا تھا کہ اپنی اداکارہ کو لے کر پاکستان چلے جائیے۔ ٹویٹ میں ٹیلر مرڈر اسٹوری اور کراچی تو نوئیڈا فلم کا پوسٹر اور ایئر ٹکٹ منسلک کیا گیا ہے۔ادھر امت جانی نے غلام حیدر کو فلم کی کہانی کے بارے میں بات کرنے کیلئے موعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام حیدر چاہیں تو ویزا لے کر ہندوستان آئیں اور ان سے کہانی کو لے کر بات کریں۔