پاکستانی خاتون کی شہریت درخواست قبول کرنے مرکز کو دہلی ہائیکورٹ کی ہدایت

   

نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی خاتون جو گزشتہ 30 سال سے اپنے ہندوستانی خاوند کے ساتھ رہائش پذیر ہے جسٹس ویبھو بکھرو نے مرکز کو ہدایات جاری کی کہ وہ خاتون کی شہریت درخواست پر عمل آوری تک اس کے ویزے کی مدت بڑھادے۔ واقعہ کے مطابق درخواست گزار مہوش فاروق کی والدہ کی شادی 28 فروری 1986ء کو ایک پاکستانی شہری سے ہوئی تھی جس کے باعث وہ پاکستان منتقل ہوگئیں تھیں اور ان کو پاکستانی ویزا فراہم کیا گیا تھا ۔ 3 اگست 1988ء کو مہوش فاروق کی پیدائش لاہور میں ہوئی لیکن ان کی والدہ کی شوہر کے ساتھ اختلافات کے بعد وہ مہوش کے ساتھ ہندوستان واپس آگئی۔ فاروق کے مطابق ان کے والدین کی شادی 31 اگست 1991ء کو منسوخ ہوگئی اور وہ دونوں 2 فروری 1989ء کو ہندوستان واپس ہوگئے اور ان کی ماں کو 21 جولائی 1997ء کو ہندوستانی شہریت عطاء کردی گئی تھی۔ فاروق نے اپنی تعلیم ہندوستان میں مکمل کی اور ایک ہندوستانی شخص سے شادی کرلی۔