پاکستانی طالبعلم نے ایران میں ہندوستانی مسافر کی مدد کی

   

تہران : پاکستانی طالب علم کی ایران میں ہندوستانی مسافر کی مدد کی کہانی اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی ٹریول بلاگر کو ایران میں لینڈ کرتے ہی مشکلات کا سامنا ہوا تاہم پاکستانی طالب علم نے فوراً ہی مدد کی پیشکش اور کوشش شروع کر دی۔ مشکل میں گِھرے ہندوستانی بلاگر کی پاکستانی نوجوان طالب علم حسین سے ملاقات ہوئی جس نے اسے VPN (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک) کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی طالب علم حسین نے بلاگر کو اپنے گھر بلایا، اس دوران یہ دونوں ایک ساتھ ایئر پورٹ سے گھر تک ٹیکسی میں گئے۔ ہندوستانی بلاگر نے اپنی ویڈیو میں دکھایا ہے کہ حسین نے اپنے گھر میں سم ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی اور اس دوران اس نے اپنا سارا سامان پھیلا دیا۔ ہندوستانی بلاگر نے اپنی ویڈیو میں پاکستانی طالبعلم کی تعریف بھی کی۔ علاوہ ازیں ہندوستانی بلاگر نے ایران، وہاں کے کھانوں اور اس کے شہریوں کی بھی خوب تعریف کی۔