جموں ،8ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی فوج نے جموں کشمیر کے راجوری ضلع نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر آج بغیر کسی اشتعال کے ہندستانی علاقہ کو نشانہ بناکر گولی باری کی اور مارٹر داغے ۔دفاع کے ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے صبح 10بجے سندربنی اور نوشیرا سیکٹر میں گولہ باری کی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔انھوں نے بتایاکہ پاکستانی فوجی نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر سے سندربنی اور نوشیرا سیکٹر میں بلا وجہ گولی باری کی ۔