پاکستانی ٹیم کا انتخاب اب امپائر کریں گے

   

ملتان ۔ پاکستان کرکٹ میں ہنگامہ برپا ہے۔ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اننگز اور47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس سلیکشن کمیٹی میں ایک امپائر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ونڈے ورلڈکپ 2023 سے پاکستانی ٹیم میں استعفوں کی لہر جاری ہے۔ حال ہی میں محمد یوسف نے سلیکشن کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت پی سی بی نے ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تھا۔ ایسے میں انگلینڈ کے خلاف شرمناک شکست کے بعد انہوں نے سلیکشن کمیٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اب علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ کو نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسد شفیق اور حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔ اب اس کمیٹی میں علیم ڈار، عاقب جاوید اور اظہر علی کو جگہ مل گئی ہے۔ علیم ڈار آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر ہیں۔ انہوں نے تقریباً 19 سال تک بین الاقوامی کرکٹ میں امپائرنگ کی۔ اسی دوران علیم ڈار نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ چند سال پاکستان کرکٹ کے لیے بہت خراب گزرہے ہیں۔ ٹیم بڑے ٹورنمنٹس میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے۔ اب پاکستانی ٹیم گھریلو میچز میں بھی نہیں جیت رہی۔ پاکستان 1341 دنوں سے ہوم گراؤنڈ پرکوئی ٹسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسے 2023 کے ونڈے ورلڈ کپ اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ مرحلے سے بھی باہر ہوگئی تھی ۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں لیکن ان کے کھیل میں کوئی بہتری نہیں آئی۔