پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ میں بھی کورونا ٹسٹ منفی

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انکے ملک میں کورونا ٹسٹ منفی آنے کے بعد دورہ انگلینڈ کے دوران ووسٹر میں بھی اسکواڈ کے کورونا وائرس کے ٹسٹ منفی آگئے۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل20کرکٹرز اور12 مینجمنٹ کے اراکین کے کوویڈ 19 ٹسٹ منفی آگئے ہیں۔ اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹسٹ گزشتہ روز ووسٹر میں ہوئے تھے۔ 20 کھلاڑیوں اور11 مینجمنٹ کے اراکین پر مشتمل پاکستان کرکٹ اسکواڈ 28 جون کو لاہور سے مانچسٹر پہنچا تھا، جہاں سے اسی شام اسکواڈ کو ووسٹر پہنچایا گیا۔ اسکواڈ 14 روزکا قرنطینہ مکمل کرے گا اور اس دوران و ٹریننگ کی بھی اجازت ہے۔یادرہے کہ ونڈیز ٹیم انگلینڈ میں ہے۔