پاکستانی پارلیمنٹ میں فرانسیسی سفیر کے اخراج پر بحث

   

اسلام آباد : فرانس کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے کے معاملے پر آج جمعہ کے روز پاکستان کی قومی اسمبلی میں بحث ہوگی۔ حکومت اس معاملے پر بحث کرانے کا وعدہ کرکے ملک گیر پرتشدد مظاہروں کو رکوانے میں عارضی طورپر کامیاب ہوگئی تھی۔قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایوان کی تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں اور فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کی قرارداد پر غور کے لیے مجوزہ خصوصی کمیٹی میں شمولیت کے لیے ان سے اپنے اراکین کے نام تجویز کرنے کے لیے کہا ہے۔ حالانکہ بعض اپوزیشن جماعتوں نے خصوصی کمیٹی کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان کے اندر اس قرارداد پر مکمل بحث کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ہر رکن کو اظہار خیال کا موقع مل سکے