پاکستانی پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکیپر ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد گرفتار

   

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر اکبر نثار خان نے بدھ کے روز کہا کہ کالعدم عسکریت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دی تھی۔یاد رہے کہ ایک شخص نے مارگلہ ہلز سے پارلیمنٹ ہاؤس کی ویڈیو بنائی اور دہشت گردی کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، ذرائع نے منگل کو ڈان کو بتایا تھا کہ اس سلسلے میں گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔