پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں 3 افراد گرفتار

,

   

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں مبینہ طور پر جنگجوؤں کے ایما پر پاکستانی پرچم لہرانے کے پاداش میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن حاجن کو 6 ستمبر کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ شرپسند عناصر نے لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ مقامی جنگجوؤں کے ایما پر مین بازار حاجن میں پاکستانی پرچم لہرائے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن حاجن میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان کی تحویل سے ایک ہتھ گولہ، سبز رنگ کا کپڑا، ایک سلائی میشن اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔