پاکستانی کوہ پیمائوں نے دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

   

کھٹمنڈو :نیپال کے صوبے گنڈاکی میں واقع دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ اناپورنا 1 (8091 میٹر) پر پاکستانی کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نے قومی پرچم لہرا کر ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے میڈیا کو بتایا کہ شہروز، نائلہ اور سیون سمٹ ٹریکس ٹیم کے دیگر ارکان آج بروز پیر صبح ساڑھے چھ سے ساڑھے سات بجے کے درمیان کامیابی کے ساتھ اناپورنا پہنچے۔ شہروز 8000 میٹر سے اوپر 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں جبکہ نائلہ اناپورنا کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔