پاکستانی گانے سننے پر دو مسلم نوجوان گرفتار

   

بریلی۔ اتر پردیش کے شہر بریلی میں2مسلمان نوجوانوں کو پاکستانی گیت سننے پر گرفتار کرلیاگیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں مسلمان لڑکوں کو مقامی ہندوئوں کی شکایت پر ان کی دکان سے گرفتار کیاگیا۔ پولیس نے 16اور 17سالہ مسلمان نوجوانوں کوجو کزنز ہیں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔دونوں نوجوان ضلع بریلی کے علاقے سنگھائی مروان میں ایک کرانہ کی دکان چلاتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان گانوں میں پڑوسی ملک کی تعریف کی گئی تھی۔ گانا سننے والے لڑکوں کی ایک ویڈیو، جسے شکایت کنندہ نے خفیہ طور پر ریکارڈ کیا تھا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔گرفتار کئے گئے نوجوانوںکے اہل خانہ کے مطابق دونوں کو چہارشنبہ کی شام کو حراست میں لیا گیا تھا۔