حافظ سعید جو پاکستان نژاد دہشت گرد گروپ جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) کا سربراہ اور لشکر طیبہ کے شریک بانی ہے کو پاکستان کی ایک مخالف دہشت گردی عدالت نے 31سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔
پاکستانی نیوز رپورٹس کے بموجب مذکورہ 26/11ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ کو دو معاملات میں سزا سنائی گئی ہے۔ مخالف دہشت گردی لاہور عدالت نے ان کے تمام اثاثوں کو ضبط کرنے کے احکامات دئے ہیں۔عدالت نے اس کے خلاف3,40,000روپئے کا جرمانہ بھی جاری کیاہے۔
سال2008ممبئی حملوں میں اس کے رول پر امریکہ نے 2012اپریل کو 10ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعنال کیاتھا اس حملے میں 166شہری مارے گئے تھے۔