پاکستان اپنی فضائی حدود نہیں کھولے گا

   

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کو واضح طور پر کہہ دیا ہیکہ جب تک ہندوستان اپنے لڑاکا طیاروں کو فارورڈ انڈین ایرفورس (IAF) ایئربیس سے نہیں ہٹائیگا اس وقت تک پاکستان بھی کمرشیل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود نہیں کھولے گا۔ پاکستان کے سکریٹری برائے شہری ہوا بازی شاہ رخ نصرت نے پارلیمانی کمیٹی کو یہ اطلاع دی۔ یاد رہیکہ جموں و کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جیش محمد کے بالاکوٹ میں واقع تربیتی کیمپوں پر فضائی حملے کئے تھے اور اسکے بعد 26 فروری کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی تھی۔ ہندوستانی حکام نے فضائی حدود کھولنے کیلئے پاکستانی حکام سے رجوع ہوکر درخواست کی تھی جس پر ہم نے اپنی تشویش سے انہیں واقف کروایا کہ وہ پہلے لڑاکا جیٹ طیارے ہٹا لیں۔