لکھنؤ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کھتاولی کے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سائنی نے کہا ہیکہ پاکستان کو بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) جیسا کوئی قانون متعارف کرنا چاہئے تاکہ وہ ہندوستان کے ستم زدہ مسلمانوں کو اپنے ملک کو لے جاسکے۔ وکرم نے کہا کہ ایک تبادلہ کرتے ہیں۔ جو لوگ وہاں پاکستان میں ستم زدہ ہیں انہیں ہندوستان آنا چاہئے اور جو یہاں ہندوستان میں مظلوم ہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہئے۔ کون انہیں روک رہا ہے؟