کراچی : لاہور سے کراچی جانے والی ایک ٹرین کے ڈرائیور نے راستے میں دہی خریدنے کیلئے اپنی مرضی سے غیر معلنہ طور پر ریلوے پٹریوں پر ریل گاڑی کھڑی کردی۔ حکام نے ڈرائیور کو اس غیر ذمہ دارانہ عمل کیلئے معطل کر دیا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش ہوئے اس غیر معمولی واقعہ نے پاکستان میں ریلوے کے حفاظتی ضوابط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پاکستان میں اکثر غفلت اور بدانتظامی کو ملک میں پیش آنے والے ٹرین حادثات کی وجہ بتایا جاتا ہے۔پاکستان وزارت ریلوے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا’’جب آپ ٹرین کو (پٹریوں کے بیچ) روک دیتے ہیں تو یہ حفاظتی مسئلہ بن جاتا ہے۔ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔