پاکستان ‘ سزا یافتہ سیاستدانوں کے انٹرویوز پر پابندی

   

اسلام آباد 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں سزا یافتہ سیاستدانوں اور زیر دریافت قیدیوں کو انٹرویو دینے یا میڈیا کوریج حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ پاکستانی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر تعلیم نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ جن لوگوں نے ملک کی دولت لوٹی ہے اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ان کی واہ واہی نہیں ہونی چاہئے ۔