پاکستان سے دوستی اور عدم مداخلت کے خواہاں: طالبان

   

کابل ۔ سینئر طالبان قائد شیر محمد شانکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان دوست اور اہم پڑوسی ملک ہے۔ ماضی میں بہترین تعلقات رہے ہیں اب بھی یہی چاہتے ہیں۔افغانستان کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر نشر ہونے والے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے جس نے 40 لاکھ سے زائد مہاجرین کی بہترین کفالت کی ہے۔ پاکستان کے ساتھ دوستی اور عدم مداخلت کا تعلق چاہتے ہیں۔