پاکستان سے 75 افغان قیدی رہا

   

کابل: 75 افغان قیدیوں کو منگل کو پاکستان کی جیل سے رہا کیا گیا جو طورخم بارڈر کے ذریعہ اپنے وطن افغانستان واپس لوٹ آئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ایجنسی کے مطابق پاکستان اب تک اپنی جیلوں میں بند 2516 افغان قیدیوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغان حکام کے حوالے کر چکا ہے ۔ چند ہفتے قبل وزارت نے یہ بھی کہا تھا کہ 52 افغان قیدی پاکستانی جیلوں سے رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
روسی شہر برائنسک میں تحقیقاتی کمیٹی کی عمارت میں دھماکہ
ماسکو: روس کے برائنسک شہر میں چہارشنبہ کو تحقیقاتی کمیٹی کی عمارت کے اندر دھماکہ ہوا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ شہری انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ جی پی ایس 101 کے ریڈیو ایکسچینج سے موصول اطلاعات کے مطابق صبح 6:10 پر روس کی تحقیقاتی کمیٹی برائے برائنسک کے تحقیقاتی شعبہ میں 158 کراسنوارمیسکایا اسٹریٹ پر ایک دھماکہ ہوا۔