پاکستان میںمحرم کے جلوس میں دھماکہ

   

5 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی، بیشتر کی حالت تشویشناک
اسلام آباد:پاکستان سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آ رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ محرم کے جلوس میں زوردار بم دھماکہ کے سبب 5 شیعہ مسلمان ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ 50 سے زائد لوگ اس دھماکہ میں زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت سنگین ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پنجاب واقع بہاول نگر میں جمعرات کو جب شیعہ مسلمانوں کا جلوس اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا تھا تو سڑک کنارے زوردار دھماکہ ہوا۔ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا۔شیعہ افراد نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورحکومت سے محرم کے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ علاقہ کی مواصلاتی خدمات پہلے سے ہی بند ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر غلط فہمی کا بازار گرم نہ ہو۔