ممبئی ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) فلم ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘ جس میں انوپم کھیر نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا رول ادا کیا ہے ، پاکستان کی تھیٹروں میں نمائش کے لئے تیار ہے کیونکہ وہاں کے سنسر بورڈ نے اس فلم کو کلیرنس دیدیا ہے ۔ پروڈیوسر جینتی لال گڈا نے کہاکہ یہ فلم پاکستان میں 18 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔ انھوں نے بتایاکہ پی ای این اسٹوڈیوز کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ ہماری منفرد نوعیت کی سیاسی فلم دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر کو ہمارے پڑوسی ملک پاکستان سے ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے ۔