پاکستان میں ایک اور مندر کو نقصان

   

Ferty9 Clinic

کراچی ؍ نئی دہلی: پاکستان کے صوبہ سندھ میں گزشتہ ہفتے بدین علاقہ کی رام پیر مندر کو توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ جون ، جولائی اور اگسٹ میں بھی پاکستان میں مختلف مقامات پر اقلیتی فرقہ کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی جہدکار انیلا گلزار کا کہنا ہیکہ سندھ میں 428 مندروں میں سے اب صرف 20 منادر بچ گئے ہیں۔ کٹرپسند عناصر قدیم مندروں کو منہدم کرنے کے بعد انہیں مذہبی مقامات میں تبدیل کردیتے ہیں۔