پاکستان میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی، ایپ کو بلاک کردیا گیا

,

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں موبائل ایپلی کیشن ‘ٹک ٹاک’ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں بلاک کر دیا ہے۔’پی ٹی اے’ نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ٹک ٹاک’ پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے۔بیان کے مطابق ‘ٹک ٹاک’ کے بارے میں ‘پی ٹی اے’ کو بہت سی شکایات موصول ہوئی تھیں جن کا جائزہ لینے کے بعد ادارے نے اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان کے مطابق پی ٹی اے نے ‘ٹک ٹاک’ کو شکایات پر فائنل نوٹس دیا تھا اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ لیکن ‘ٹک ٹاک’ انتظامیہ کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے کی وجہ سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ‘ٹک ٹاک’ انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔’پی ٹی اے’ کے ترجمان خرم مہران نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ‘ٹک ٹاک’ انتظامیہ سے کئی بار بات ہوئی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ غیر اخلاقی مواد ہٹانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ لیکن ایسا مواد پھر بھی ایپ پر موجود رہا جس کی وجہ سے ‘پی ٹی اے’ کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔خرم مہران کے بقول یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے عائد کی گئی ہے۔