پاکستان میں تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی

   


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے دوسری مرتبہ بند ہونے والے تعلیمی ادارے تقریباً 2 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔آج ملک بھر میں پہلے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں، جس میں نویں سے بارہویں، او اور اے لیول کے طلبہ کو اداروں میں آنے کی اجازت ہے۔واضح رہیکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں دوبارہ کھولے جائیں گے، جس میں پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت کیلئے 18 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں اداروں میں بحال ہوں گی۔جس کے بعد یکم فروری سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کیلئے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے ہی جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیم کے ادارے بھی کھل جائیں گے۔آج کھلنے والے تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔