پاکستان میں تمام انٹر نیشنل فلائیٹس معطل

   

کورونا مریضوں کی تعداد 625 ہوگئی
اسلام آباد۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اور ان کی تعداد کے 625 تک پہنچ جانے پر ملک میں تمام انٹر نیشنل فلائیٹس کو دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا اور ٹرین سرویسز کو بھی کم کردیا ہے۔ ایران میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد وطن واپس آنے والے کئی افراد کورونا وائرس جانچ میں مثبت پائے گئے۔پاکستانی زائرین جو ایران سے واپس ہوئے ہیں، اُن کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد تین سے آگے نہیں بڑھی ہے۔ کراچی میں جس شخص کی موت ہوئی وہ ایک 70 سالہ کینسر سے بچ جانے والا مریض بتایا گیا ہے۔ اُسے ہائپرٹینشن اور ذیابیطس کے عارضے بھی لاحق تھے۔
تاہم سفر کے دوران کسی متاثرہ مریض کے ربط میں آنے کے کوئی شواہد نہیں پائے گئے۔