پاکستان میں سب کیلئے قابل قبول انتخابات : وزیر اعظم

   

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کو سب قبول کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کی بنائی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا اور آخرکار اب پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ووٹنگ مشین چیک کرنے کی تصویر بھی شیئر کی۔