پاکستان میں سزا پوری ہونے پر5 ہندوستانی جاسوس رہا

   

اسلام آباد: پاکستان نے اپنی سزا پوری کرنے والے 5 ہندوستانی جاسوسوں کو رہا کرکے واپس ہندوستان بھیج دیا۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ لاہور جیل میں قید 3 ہندوستانی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی، جیل میں موجود ہندوستانی قیدی اپنی سزا پوری کرچکے، قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس ہندوستان بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔8 ہندوستانی شہریوں کی رہائی کی لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔