پاکستان میں عصمت دری کے بعد بچوں کے قتل کیخلاف زبردست احتجاج

   

Ferty9 Clinic

قصور،18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے پنجاب صوبے کے قصور ضلع میں تین نابالغ بچوں کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے میں شہر میں زوردار احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق مظاہرین نے دکانیں بند رکھیں اور کچھ علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی بندرہی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق شہر کے تجارتی اداروں اور مقامی بار یونین نے منگل کو تین بچوں کے نعشملنے کے بعد ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں نولوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔مشتبہ لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔