لاہور۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراجہ رنجیت سنگھ کا ایک مجسمہ جو شمال مغربی برصغیر ہند پر 19 ویں صدی عیسوی میں حکومت کرچکے ہیں، اسے لاہور کے متوطن دوافراد نے توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا۔ سب سے پہلے 9 فیٹ طویل مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی جون میں ان کی 180 ویں برسی کے موقع پر قلعہ لاہور میں عمل میں آئی تھی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا انتقال 1839ء میں ہوا تھا۔
